ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ:گانجہ فروشوں کے بیچ جھگڑا۔ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

کاسرگوڈ:گانجہ فروشوں کے بیچ جھگڑا۔ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

Tue, 26 Jun 2018 12:56:43    S.O. News Service

کاسرگوڈ 26؍جون (ایس او نیوز) گانجہ فروش کرنے والی ٹولیوں کے درمیان اٹھنے والے ایک جھگڑے میں گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

کہاجاتا ہے کہ یہ واقعہ کوٹی کولم کے مقام پررات دس بجے قریب پیش آیا اورفائرنگ میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان کا نام فیاض (19سال) ہے جسے علاج کے لئے منگلورو کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض کو جو گولی لگی ہے وہ کولاچی کے رہنے والے ناصر فیاض نے چلائی تھی۔اس ضمن میں بیکل پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

خبر ہے کہ پالاکُنو اور اطراف کے علاقے میں گانجہ مافیا بہت زیادہ سرگرم ہے اور پولیس والے گانجہ فروش ٹولیوں پرقابو پانے میں ناکا م ہیں جس کی وجہ سے یہا ں کے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔
 


Share: